اتوار ، ۳ اگست ، ۲۰۲۵

اداکارہ مشی خان کا حمیرا اصغر کے والدین کے انٹرویو پر ردعمل

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ و میزبان مشی خان نے مرحوم ساتھی اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین کے انٹرویو پر ردعمل دے دیا۔

مشی خان نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں مرحومہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے والدین کے انٹرویو پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے دوران والدین کا رویہ غیر سنجیدہ اور مایوس کن محسوس تھا۔

مشی خان کے مطابق پولیس کو تحقیقات میں دشواری کا سامنا ہے کیونکہ حمیرا کی فیملی تعاون نہیں کر رہی، حالانکہ حمیرا کی موت کی اصل وجوہات جاننا ضروری ہے تاہم ان کی فیملی اس بات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔

انہوں نے انٹرویو کرنے والے میزبان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میزبان نے حمیرا کے والدین کو مؤثر انداز میں بات کرنے کا موقع نہیں دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *