ہفتہ ، ۲ اگست ، ۲۰۲۵

لیجنڈز کا میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا جواب: ’ایک کھلاڑی کی وجہ سے ساری انڈین ٹیم مایوس ہوئی

اگرچہ انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے دوسرے سیزن میں اتوار کو پاکستان اور انڈیا کا مقابلہ منسوخ کیا گیا مگر اس پر پیدا ہونے والا تنازع تاحال تھم نہیں سکا ہے۔

میچ کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ جیو نیوز کو دیے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اپنے ملک کا سفیر بننا چاہیے اور انھیں شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہیے۔

انھوں نے انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘یا تو آپ لوگ یہاں آنے سے پہلے ہی منع کر دیتے کہ ہم پاکستان کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔ آپ آ بھی گئے، آپ نے پریکٹس سیشن بھی کیے۔ ایک ہی دن میں سب بدل دیا۔’

برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ‘شاہد آفریدی تو ویسے بھی نہیں کھیل رہا تھا۔۔۔ میرا ری ہیب تین ہفتوں کا ہے، دو ہفتوں میں ٹورنامنٹ ختم ہو رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *