
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ شدید بارشوں سے شہروں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،لاہور،چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، سرگودھامیں آندھی طوفان سمیت شدید بارش کا امکان ہے،گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی،راولپنڈی میں مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کردیاگیا،ڈی جی کاکہنا ہے کہ نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں کے رہائشی انخلاف کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔