
لاہور:
ورلڈ یونیورسٹی گیمز کا میلہ جرمنی میں سج گیا، افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے نے بھی روایتی لباس میں شرکت کی۔
برلن کے قریب رائن روہر میں جاری ان گیمز میں 150 ممالک کی یونیورسٹی کے 17 سے 25 سال کے 9ہزار 20 ایتھلیٹس شریک ہیں۔ ان گیمز کو منی اولمپکس بھی کہا جاتا ہے۔
منی اولمپکس میں 24 ایتھلیٹس کے ساتھ 12 مختلف یونیورسٹییز کے آفیشلز بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پاکستانی ایتھلیٹس چھ کھیلوں ایتھلیٹکس، جوڈو، ٹیبل ٹینس، ٹائیکوانڈو، سوئمنگ اور آرچری میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کوچز نہیں بحھوائے گئے، یونیورسٹیز کے ڈائریکٹر اسپورٹس ہی ان کے ساتھ مینجر اور کوچ کے فرائض نبھائیں گے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد دستے کی روانگی کو خفیہ رکھا گیا، وہاں پہنچنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تصاویر انفرادی طور پر پوسٹ کی گئیں۔